ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عوام نے نئے بھارت کی تعمیر کے لئے مضبوط مینڈیٹ دیا ہے: وزیر اعظم مودی

عوام نے نئے بھارت کی تعمیر کے لئے مضبوط مینڈیٹ دیا ہے: وزیر اعظم مودی

Sat, 24 Aug 2019 12:28:56    S.O. News Service

پیرس،24؍اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کہا کہ 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں واضح مینڈیٹ صرف ایک حکومت کو نہیں، بلکہ ایک ایسے ’نیو انڈیا‘ کی تعمیر کے لئے دیا ہے جو کاروبار کے بہتر انتظامات کے ساتھ بہتر زندگی بسر پر مرتکز ہو۔ وزیر اعظم مودی نے فرانس میں 1950 اور 1960 کی دہائی میں ایئر انڈیا کے دو طیارے حادثوں میں مارے گئے لوگوں کے اعزاز میں ایک یادگار کا افتتاح کرنے کے بعد یہاں یونیسکو ہیڈکوارٹر میں بھارتی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ نیو انڈیا میں کرپشن، کنبہ پروری، عوام کے پیسے کی لوٹ، دہشت گردی کیخلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ جموں و کشمیر کے خصوصی درجے کو ختم کرنے کے بارے میں واضح اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت میں عارضی چیزوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ 1.25 ارب لوگوں کے ملک، مہاتما گاندھی، گوتم بدھ، رام، کرشن کی زمین میں، اس ہٹانے میں 70 سال لگ گئے، جو عارضی تھا۔ تین ممالک کے اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں فرانس پہنچے مودی نے کہا کہ لوگوں نے نیو انڈیا کی تعمیر کے لئے بی جے پی حکومت کو واضح مینڈیٹ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی ترقی کی راہ پر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔


Share: